آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست مرکزی کیس کےساتھ ہی سننےکی ہدایت
اسلام آباد :احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات نہ کروانے پرآصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست مرکزی کیس کے ساتھ ہی سننے کی ہدایت کردی۔
اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے بطورڈیوٹی جج احتساب عدالت کیس کی سماعت کی۔
آصفہ بھٹوکی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام نے والد آصف زرداری سے ملاقات نہیں کرائی۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے موقع پرہی سنا جائے گا۔
درخواست آصف زرداری کے ضمانت پررہا ہونے سے قبل جوڈیشل ریمانڈ کے دوران دائرکی گئی تھی۔
احتساب عدالت نے آصفہ بھٹوکی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔
مزید خبریں
پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
پنجاب میں گندم بحران : وزیراعظم کی آج نواز شریف سے ملاقات متوقع
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک
شہریوں کی سلامتی کیلئے کراچی کے داخلی راستوں پر باڑ لگانے کا فیصلہ
’سر فخر سے بلند کردیا‘ وزیراعظم کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد
ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.